ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 100، 10 اور 5 روپے کے پرانے نوٹ چلن سے باہر نہیں ہوں گے:آر بی آئی

100، 10 اور 5 روپے کے پرانے نوٹ چلن سے باہر نہیں ہوں گے:آر بی آئی

Tue, 26 Jan 2021 11:15:27    S.O. News Service

ممبئی،26؍جنوری (ایس او نیوز؍یو این آئی) ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے آج واضح کیاکہ 100, 10اور5 روپے کے پرانے نوٹ چلن سے باہر نہیں کئے جائیں گے اور نہ ہی آئندہ ایسا کرنے کا کوئی منصوبہ ہے -

آر بی آئی نے آج ٹوئٹ کیا کہ 100, 10اور 5 روپے کے پرانی سیریز کے نوٹ چلن سے ہٹادینے سے متعلق میڈیا میں خبریں آنے پریہ واضح کیا جاتا ہے کہ اس طرح کی خبر غلط ہے -

خیال رہے کہ میڈیا میں اتوار کو ایسی خبریں آئی تھیں کہ مارچ سے سو، دس اور پانچ روپے کے پرانی سیریز کے نوٹ چلن سے باہر کردیئے جائیں گے -


Share: